جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دیدیا

استعفیٰ نے

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے استعفیٰ دے دیا، بورڈ کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے کیون رابرٹس کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کیون رابرٹس اُصول پرست انسان ہیں انہوں نے کھیل کی بہتری کے لیے کام کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کیون رابرٹس سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاسٹ کٹنگ اور مالی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کو عبوری ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں