جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی انتقال کر گئی

لاہور: قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کینسرمیں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ ان کی بیٹی چند روز سے قبل امریکا میں زیر اعلاج تھی۔

آصف علی اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر سنتے ہی انگلینڈ سے پاکستان کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آصف علی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی معصوم بیٹی کے انتقال پر دکھ دلی ہوا ہے۔ غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں