وسیم اکرم کا بیٹے کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل کرنے پر سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے لکھا ہے کہ ’والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گے‘۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube