جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

کرسٹیانو نے

پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر دنیا میں سب سے فالوورز ہیں جن کی تعداد 251 ملین ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے فٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘کیا حیرت انگیز نمبر ہے، آپ سب کا بہت شکریہ، آپ لوگ میرے اس سفر کا حصہ ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور سنگ میل عبور، 750 گول مکمل کر لئے

دوسری جانب امریکی جریدے فوربز کے مطابق فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک اسپانسر پوسٹ شیئر کرنے کا 10 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں