جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کرسٹیناو رونالڈو کی کامیاب واپسی

لندن: چیمپئنز لیگ کےتیسرے  کوارٹر فائنل میں اے ایکس کے خلاف کرسٹیناو رونالڈو تاریخی گول داغ دیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں  لیوک شا کے اوون گول نے مانچسٹر یونائٹیڈ کومشکلات میں ڈال دیا۔

رونالڈو الیون اور اے ایکس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ گول اسکورنگ مشین رونالڈو جو 25 مارچ کو سربیا کے خلاف یورو کپ کوالیفائنگ سیریز کا میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی مکمل فٹنس کا مطاہرہ  کیا۔ میچ  کے 45 ویں منٹ پررونالڈو نے ہیڈر کے ذریعے گول بناکر  یونٹیس کو برتری دلادی۔

یہ رونالڈو کا چیمپئنز لیگ  میں 125 واں گول ہے۔ ایک منٹ بعد اے ایکس کے نیرکس نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ دوسرے ہاف میں دلچسپ مقابلہ کے باوجود کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ لیگ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں بارسلونا اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

اس میچ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائٹید  کو صفر ایک گول سے مات دی۔ میچ کا فیصلہ اوون گول کی صورت میں ہوا جب مانچسٹر یونائٹیڈ کے دفاعی کھلاڑی لیوک شا نے پہلے ہاف میں غلطی سے اپنے ہی ٹیم کے خلاف گول بنایا ۔

متعلقہ خبریں