جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر اپنے گریبان میں جھانکیں : عثمان بزدار

تنقید برائے تنقید

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹھکرائے ہوئے سیاستدان سیاست بچانے کی کوششوں میں ہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین نے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، انہیں ساتھ لے کر چلتا ہوں۔ مسترد شدہ عناصر کا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔ قوم کے ٹھکرائے ہوئے سیاستدان اپنی سیاست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

عثمان بزار کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔ ان عناصر نے اپنے دور میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔ پاکستان کے باشعور عوام کرپشن زدہ سیاست دانوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان عناصر کی لوٹ مار بھولے ہیں نہ ان کے کرپشن آلود چہروں کو۔ وزیراعظم کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں