جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی کی کاروائی، 4 مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز سمیت چار ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی اپریشن ون نے مچھرکالونی، لائنز ایریا، سرجانی ٹاون اور شاہ فیصل میں کاروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزموں میں سعید ابرار شاہ، کامران عرف برقتی، محمد زاہد اور توحید احمد شامل ہیں۔

ٹاگٹ کلر توحید احمد کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو قتل کر چکا ہے۔

ٹاگٹ کلر محمد زاہد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم سانحہ 12 مئی اور قتل کے واردات میں مطلوب تھا۔

ملزم کامران عرف برقتی کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، ملزم سال 2013 سے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

ملزم ابرار شاہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں