جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی ٹی ڈی کی کاروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی: انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق پولیس نے کالعدم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں موجود کالعدم جنداللہ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد اسحاق عرف گل گرفتار کرلیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد ناظم آباد پاپوش کا رہائشی اور لشکر جھنگوی کے امیر عطاء الرحمان عرف نعیم بخاری کا پڑوسی تھا۔

عمر خطاب نے کہا کہ ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی میں بڑی دہشتگردی کی کارروائی کیلئے داخل ہوا تھا۔

ملزم نے دو ہزار چھ میں جند اللہ میں شمولیت حاصل کی اور افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لی۔

ملزم کے قبضے سے ایک تیار خودکش جیکٹ اور دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم پر پہلے ہی متعدد مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ خبریں