جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

راء سے تعلقات کا الزام، سی ٹی ڈی نے انیس ایڈوکیٹ کو طلبی کے سمن وصول کروادیئے

انیس ایڈوکیٹ

کراچی : سی ٹی ڈی نے راء سے تعلقات کے الزام کی تحقیقات کے لیئے انیس ایڈوکیٹ کو طلب کرلیا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے راء کے گرفتار ایجنٹ کے پولیس کو دیئے گئے بیان پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء اَنیس ایڈوکیٹ کو طلبی کے سمن وصول کروادیئے۔

یہ بھی پڑھیں : ناظم آباد، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کے دوران شہری ہلاک ہوا : سینٹرل پولیس

جمعے اور ہفتے کی درمینی شب سی ٹی ڈی کی نفری انیس ایڈوکیٹ کے گھر گئی اور انہیں سمن دیئے، انہوں نے سمن از خود وصول کیے۔

واضح رہے کہ راء کے گرفتار ایجنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ اَنیس ایڈوکیٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی سے اس کے رابطے کروائے تھے۔

متعلقہ خبریں