لاہور : حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم کے سات دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جن کی شناخت ٹی ٹی پی احمد اللہ، اسامہ، نذیر، حماد، عبدالرحمان، امان اللہ کے نام سے ہوئی۔ دوران گرفتاری خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روالپنڈی سے گرفتار زلفی بخاری، فیاض چوہان و دیگر سرگودھا کی جیل میں منتقل
حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے۔ جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔