جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سی ٹی ڈی کا پشاور میں آپریشن، سہولت کاری میں ملوث ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

سہولت کاری

پشاور : سی ٹی ڈی نے فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم نے پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

ترجمان کے مطابق درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والا سہولت کار کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، جو دہشتگردانہ کارروائیوں میں سہولت کاری کرتا ہے۔

مبینہ دہشت گرد کوہاٹ، درہ آدم خیل اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں بطور سہولت کار کام کرتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں