جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی ٹی ڈی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، افغان شناختی کارڈ برآمد

دہشتگرد

فیروز والا: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور افغان شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی اداروں کے افسران اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی تیاری کر رکھی تھی، مقابلے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں