جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار

کارروائیاں

لاہور: پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں کارروائیاں کی گئیں ہیں جس میں کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دو سکھ تاجروں کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 59 افراد کو گرفتار کیا، کومبنگ آپریشنز کے بعد 48 مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ خبریں