جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں اور ایک ٹارگٹ کلر علی عرف بمباٹی گرفتار

علی عرف بمباٹی

کراچی : سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں اور ایک ٹارگٹ کلر علی عرف بمباٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن ہے۔ ملزمان اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ انڈیا سے ٹریننگ حاصل کرکے آئے ہیں۔ علی عرف بمباٹی نے انڈیا میں راء سے تربیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : 7 افراد کو قتل کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم علی نے 1997 میں اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار، فیصل عرف پراٹھے، سنی تحریک کے سیکٹر ممبر امجد پرویز کو قتل کیا۔

گرفتار ملزمان سلمان عرف دھوبی، اختر اور عمیر عرف ڈان شہزاد بیگ کا تعلق کا ایم کیوایم لندن سے ہے۔  ملزمان نے تھانہ جمشید کوارٹر، فیروز آباد، پاک کالونی اور مومن آباد میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں