جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے

سندھ

سندھ بھرمیں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے، ثقافتی دن کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی اور قومی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی، بچے بڑے اور خواتین ثقافتی لباس پہن کر قومی عید کی خوشیاں منار ہے ہیں۔

سندھ میں ثقافتی کا آج دن عید سے کم نہیں، شہریوں کی خوشیاں دوبالا ہوگئی، شہری ثقافتی لباس پہن کر قومی گیتوں پر رقص کررہے ہیں چاروں طرف ثقافتی رنگوں کی بہار آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج بلوچ کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے ثقافتی دن منانے کا مقصد محبت اور امن کا پیغام عام کرنا ہے لوگ خوشیاں منا کر پیار اور بھائی چارے کا درس دیتے نظر آرہے ہیں۔

سندھ کی سرزمین 5000 سے زائد سال تاريخی تہذیب اور ثقافت سے مالا مال ہے یہاں کے لوگ ٹوپی اجرک کو اپنا شان سمجھتے ہیں اس کے علاوہ سندھی مہمان نوازی کے حوالے سے بھی اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں