جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس کو 17 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے چور کی چالاکی کام نہ آسکی

17 لاکھ

کراچی : 17 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق گلشن حدید کے آفس میں 17 لاکھ 50 ہزار کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے لیئے 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بہادر شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

ملزم نے کمپنی انتظامیہ کو بتایا تھا کہ 5 سے 6 ملزمان کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے صرف کمپنی کا کیش چھینا جبکہ اس کے 6 لاکھ بچ گئے۔

پولیس کو دوران تفیش ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم پرتاب کے گھر سے آفس کی لوٹی کی گئی رقم برآمد کرلی۔ ملزم کیخلاف کمپنی کے مالک اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں