جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کرفیو کا لفظ کہنا آسان ہے، لگانا آسان نہیں : شیخ رشید

کرفیو کا لفظ

روالپنڈی : شیخ رشید نے کہا کہ کرفیو کا لفظ کہنا آسان ہوتا ہے، کرفیو لگانا آسان نہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے 142 ٹرینیں بند کردی ہیں، کوشش ہے اس کورونا پر کنٹرول کیا جاسکے، پورے ملک میں صورت حال سنجیدہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ٹرانسپورٹ بند ہوگئی تو مسئلے مسائل بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی عدم موجودگی پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو ویڈیو کانفرنس سے واک آﺅٹ

ان کا کہنا تھا کہ کرفیو لگانا آسان کام نہیں ہے۔ کرفیو کا لفظ کہنا آسان ہوتا ہے۔ کرفیو کا مقصد جو خلاف ورزی کرے گا اسے جیل بھیجنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ہی انشاء اللہ صورت حال قابو میں آجائے گی۔ کل وزیر اعظم عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔

متعلقہ خبریں