جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موجودہ اسمبلی جعلی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کا قائل نہیں : مولانا فضل الرحمان

موجودہ اسمبلی جعلی

ملتان : مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلی جعلی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کا قائل نہیں ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی سے مطمئن ہیں، عوام نے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ کے جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھی پر کھڑی ہے۔ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتا۔ موجودہ اسمبلی جعلی ہے اور میں ان ہاؤس تبدیلی کا قائل نہیں ہوں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرکے اسے شامل کرلیا۔ کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا عمران خان کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکہ : دشمن ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتے : مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو اپنے جلسوں کی سیکیورٹی خود کریں گےْ گلگت بلتستان میں بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ فرانس سے حکومتی معاہدے ختم کردیے جائیں۔ فرانس کو بتادیا جائے کہ معاشی بائیکاٹ کررہے ہیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکے پوری قوم کیلئے اضطراب کا باعث ہیں۔ پوری امت فرانس کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ وقت نے ثابت کردیا مسلمان نہیں مغربی دنیا شدت پسند ہے۔

متعلقہ خبریں