جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اس وقت ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے: قاسم سوری

قاسم

اسلام آباد: قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے، شہباز گل کی گرفتاری بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی غنڈا گردی کو برداشت نہیں کریں گے، آج کے پاک دن کے موقع پر انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام پر شہباز گِل گرفتار

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ 1100 ارب روپے انہوں نے ایک جھٹکے میں معاف کرالیے، یہ کس کس کو گرفتار کرینگے، 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، اس وقت ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گرفتاری بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ماضی میں کسی سیاسی قائد پر توہین مذہب کا کیس نہیں بنا لیکن اس حکومت نے بنایا۔

متعلقہ خبریں