جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کسٹم پاکستان کا چہرہ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک کیسا ہے: عبد الحفیظ شیخ

عبد الحفیظ شیخ

کراچی: مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اورعالمی تجارت بڑھانا ہے، برآمدات میں اضافے اور درآمدات کے لیے کسٹم کا کردار اہم ہے۔

مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کراچی میں کسٹم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کی کارکردگی قابل ستائش اور پاکستانی معیشت میں کرداراہم ہے۔

انھوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آمد پربہترین سہولتیں دینا ضروری ہے گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان آنے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی، کسٹم پاکستان کا چہرہ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر امیر قطر کے شکرگزار ہیں: عبدالحفیظ شیخ

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا حکومت کے بنیادی مقاصد میں معیشت کی ترقی اورعالمی تجارت بڑھانا ہے، محصولات لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے یا ہراساں کیے بغیر بڑھانے ہیں، حکومت دیگر سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔

تقریب میں پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کسٹم کی تین مختلف کیٹیگریز نے حصہ لیا جبکہ آخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ خبریں