کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی، 30 ہزار لیٹر ڈیزل ایرانی ڈیزل پکڑ لیا

کراچی: کسٹمز کی کاروائی، 30 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنای۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کراچی کے علاقے حب ریور روڈ کے قریب موچکو میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزارلیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر اے ایس او فیصل خان کے مطابق 35 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل ٹرک میں موجود کرش کے نیچے خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا۔

کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہےجبکہ ٹرک ضبط کرکے محمکہ جاتی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں میں اے ایس او کی مختلف کارروائیوں میں دو لاکھ لیٹرز اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل ضبط کیا گیا۔