جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حیدر آباد میں کسٹم اور رینجرز کی کارروائی، 61 ملین روپے مالیت کا غیر ملکی سامان ضبط

61 ملین

حیدر آباد : کسٹم اور رینجرز نے 61 ملین روپے مالیت کے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔

کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسمگل کئے جانے والے غیرملکی کپڑے، ڈرائی ملک اور ٹائرز کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : کسٹمز کارروائی میں 6 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

کارروائی میں تین کنٹینرز سے برآمد اشیاء کی مالیت 61 ملین روپے سے زائد ہے۔ اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے تین کنٹینرز بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔

برآمد اشیاء میں 32 ہزار کلو گرام سے زائد چینی فیبرک، 22 سو 33 ٹائرز، 3 ہزار 6 سو کلو گرام اسکم ملک بھی برآمد کیا گیا۔ 76 ملین روپے سے زائد مالیت کی اشیاء اور کنٹئینرز کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں