جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کسٹمز حکام کی لکپاس میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور ایرانی ڈیزل کیخلاف کارروائیاں

نان کسٹمز

کوئٹہ : کسٹمز حکام نے لکپاس کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور ایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز لکپاس کے مقام پر سخت چیکنگ کے دوران اندرون ملک اسمگل کی جانے والی تین نان کَسٹمز پیڈ لگژری گاڑیاں کو تحویل میں لے کر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس عرصہ دراز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے رہی : آئی جی خیبر پختونخوا

دوسری کارروائی میں ایک آئل ٹینکر سے 60 ہزار ڈیزل برامد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں