جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کینٹ اسٹیشن پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، غیر قانونی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنای

کراچی: کینٹ اسٹیشن پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ریلوے پولیس کی مداخلت،تلخ کلامی۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ ریلوے اسٹیشن پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس افسر ارشاد شاہ کے مطابق کاروائی کے دوران سوزوکی میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ دورانِ کاروائی گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم سوزوکی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کسٹم حکام کی چھاپہ مار کااروائی میں ریلوے پولیس رکاوٹ بنی رہی اور پولیس اہلکار اعلی افسران کے حکم پر کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کے کام میں مداخلت کرتے رہے، کسٹم اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان، تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

متعلقہ خبریں