جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کسٹم حکام کا طارق روڈ پر چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا تحویل میں لے لیا

طارق روڈ پر

کراچی : کسٹم حکام کا طارق روڈ پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا۔

کسٹم ٹیم نے کراچی کے علاقے طارق روڈ میں شاپنگ مال پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق کپڑا شاپنگ مال میں مختلف دکانوں میں چھپایا گیا تھا۔ حکام نے کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا۔  کارروائی کے دوران کسٹم حکام پر اسمگل شدہ مال رکھنے والوں نے حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : کسٹم حکام کی کارروائیاں : انجمن تاجران نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی، تجارت معطل

 ایکشن کمیٹی نے دعویٰ کیا کہ کسٹم حکام کروڑوں روپے مالیت کا سامان دکانوں کے تالے کاٹ کر کنٹینرز میں بھر کر لے گئے۔ دکانداروں نے مزاحمت کی تو ان پر فائرنگ کی گئی۔ رات میں کارروائی کرنے پر سی ایم ہاؤس جا کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

کارروائی کے دوران دکاندار لوڈ کیئے گئے کنٹینرز کے آگے لیٹ گئے۔

متعلقہ خبریں