جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کسٹمز نے زیارت کراس اور لکپاس میں کارروائیاں، غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام

زیارت کراس

کوئٹہ : کسٹمز نے زیارت کراس اور لکپاس میں غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹمز کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ زیارت کراس اور لکپاس کے مقام پر کی گئیں تازہ کارروائیوں میں چھ کروڑ روپوں کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس متحرک، چند گھنٹوں میں چھ پولیس مقابلے، تین ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

زیارت میں کسٹم حکام نے 6 ہزار 500 کلو چھالیہ، دو ہزار کلو گرام ایرانی خشک دودھ، 200 کارٹن سیگریٹس اور 10 کارٹنز بھارتی تمباکو برآمد کیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کا سامان ہزار کلو گرام خربوزو کی بوریوں میں چھپایا گیا تھا۔

لکپاس کے مقام پر بڑے پیمانے پر کارروئی کے دوران مختلف قسم کے موبائل فونز، گھڑیاں، ٹائرز سمیت دیگر اشیاء برآمد کی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں