جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملہ، تمام سروسز معطل

سائبر

اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملے کے باعث نیشنل بینک کی ملک بھر میں تمام سروسز معطل ہیں۔

نیشنل بینک آف پاکستان پر سائبر حملے کے باعث مالی نظام منجمد ہو کر رہ گیا، گزشتہ روز سے نیشنل بینک کی ملک بھر میں تمام سروسز معطل ہیں۔

ترجمان نیشنل بینک نے ہیکرز کے سائبر حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی 2021 کا ڈرافٹ تیار کرلیا

سسٹم کو مزید حملوں سے بچانے کیلئے مین سرور بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ملنے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

بینک انتظامیہ کے مطابق پیر تک کامیابی نہ ملنے کی صورت میں سسٹم کو آئسولیٹ کرکے بینک سروسز جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں