جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

100 ملین ڈالر چرانے والا سائبر گینگ گرفتار

نیویارک: دنیا کے مختلف شہروں کی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کوششوں کے بعد مختلف شہروں سے سو ملین ڈالر چرانے والے سائبر گینگ کے کارندے پکڑے گئے.

یوں تو سائبر کرائم دنیا کے مختلف ممالک میں عام ہے، مگر انٹرنیٹ کے زریعے ایک ہی گینگ کے افراد دنیا کے مختلف حصوں میں بیٹھ کر کارروائیاں کریں تو انکو پکڑنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر دنیا کے مختلف شہروں کی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کوششوں کے بعد مختلف شہروں سے سو ملین ڈالر چرانے والے چالیس چور پکڑے گئے۔

اس بین الاقوامی گینگ کو جس نے میل ویئر کا استعمال کرتے ہوئے چالیس ہزار سے زیادہ افراد سے 100 ملین ڈالر کی مجموعی رقم چوری کی تھی۔ اس گینگ کو پکڑنے کے لیے پولیس نے ایک ایسا پیچیدہ آپریشن کیا جس میں امریکہ، بلغاریہ، جرمنی، جارجیہ، مولدوا، اور یوکرین میں پہلے تفتیش ہوئی اور بعد میں خفیہ آپریشن کیا گیا۔

اس گینگ نے متاثرین کے کمپیوٹروں میں ’گوزنیم‘ نامی میل ویئر ڈالا اور پھر ان کے آن لائن بینک اکاؤنٹوں تک رسائی حاصل کی تھی گینگ کے 10 اراکین کے خلاف امریکی شہر پٹس برگ میں متعدد جرائم کے حوالے سے فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پانچ روسی شہری اب بھی مفرور ہیں جن میں ایک نے گوزنیم میل ویئر بنایا تھا اور اسے سائبر مجرمان کو کرائے پر دیتا تھا، جبکہ گرفتار دیگر ارکان کو اب مختلف ممالک میں قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں