جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سمندری طوفان ’وایو‘ کا رخ تبدیل، ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری

کراچی: سمندری طوفان وایونے راستہ تبدیل کرلیا، اب سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات سے نہیں ٹکرائے گا لیکن ساحلی علاقوں میں الرٹ بدستور برقرار رہے گا۔

بھارتی میڈیا نے کہا بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان وایو نے راستہ بدل لیا ہے، اب طوفان گجرات کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا، تاہم بھارت کے ساحلی علاقوں دوارکا ، پور بندر اور دیگرعلاقوں کے قریب سے گزرے گا۔ طوفانی ہواؤں اورموسلادھاربارش کے خدشے کے باعث گجرات اورمغربی ساحلی علاقوں میں الرٹ بدستور برقرار ہے۔

 گجرات میں تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ گجرات میں اسکولز اور کالجز بند ہیں اور ٹرین سروس بھی متاثر ہے جبکہ پوربندر اور دیگرعلاقوں میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ بحیرہ عرب میں بننےوالےسمندری طوفان’وایو‘ سے پاکستان میں ہواؤں کا رخ بدل گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سےگرمی کی شدت بڑھےگی اور آئندہ تین روز کراچی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہےگی۔

سمندری طوفان کراچی سے 443کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور طوفان 12کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہا ہے۔ طوفا ن کے بعد 3دن تک سندھ کے جنوبی اور ساحلی علاقے میں بارشوں کاامکان ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر،گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہے، کراچی میں گردآلودہوائیں چلنے کاسلسلہ جاری رہےگا، گرد الودہواؤں سے حدنگاہ جزوی متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں