جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں سلینڈر دھماکہ، خاتون سمیت دو بچے جاں بحق

خاتون سمیت دو بچے

کراچی : سلینڈر کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے موسمیات میں سپر اسٹور کے قریب ہونے والے سلینڈر کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو بچے جاں بحق جبکہ، پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں تیس سالہ گلستان جوہر بلاک 4 کی رہائشی سعدیہ علی اور اس کے دو بچے چار سالہ فاطمہ، دو سالہ عبداللہ اور زخمیوں میں برہان اور وقار شامل ہیں۔ دھماکے کے زخمیوں اور مرنے والے کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے سے چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ فلیٹ کا پچھلا حصہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ جاں بحق ہونے والے ماں اور 2 بچے ہیں، خاتون اپنے بچوں کے ساتھ عمارت میں اپنے بھائی کے گھر آئی تھی۔ عمارت کی سیڑھیوں پر پہنچتے ہی دھماکہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : غیر تصدیق شدہ سی این جی سلینڈرز پر پابندی، آئی جی سندھ کو صوبے بھر میں کارروائی کا حکم

ایس پی گلشن معروف بن عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے کہ دھماکہ پیزا کی دکان میں ہوا ہے، جس میں دو سیلنڈر موجود ہیں۔ بی ڈی ایس کا عملہ پہنچ کر بتائے گا کہ دھماکہ کس چیز کا ہے۔ عمارت کو چیک کرنے کے لئے بلڈنگ کنٹرول والوں کو بلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی گاڑی سمیت تین گاڑیوں اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، گاڑی میں کے الیکٹرک کا عملہ موجود تھا، جس کے ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ خبریں