جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد

رچی کو ملک بدر

اسلام آباد : امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے سے متعلق اور دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

سنتھیا ڈی رچی کے وکیل احمد رضا قصوری عدالت پیش ہوئے۔ سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی چوہدری افتخار کی درخواست خارج کردی گئی۔

درخواست گزار چوہدری افتخار نے سنتھیا رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے رحمان ملک کی بینچ تبدیلی کی درخواست بھی نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی سنتھیا رچی کی ویزہ نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی استدعا منظور

سنتھیا رچی کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی سنتھیا کو ملک بدر کرنے کی فیصلے کو ہم نے چیلنج کیا، وزارت داخلہ کے اس فیصلے پر عدالت عالیہ نے اسٹے آرڈر دیا ہے، وزارت داخلہ نے سنتھیا کے موبائل اور بینک اکاونٹس فریز کردئیے ہیں، بغیر پیسوں کے رہنا مشکل ہوگیا ہے، عدالت بینک اکاونٹس کھولنے کا حکم دے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ آج کوئی آرڈر نہیں کرونگا، کچھ وکلاء بھی نہیں ہیں اور حکومت کی طرف سے بھی کسی کو آنے دیں۔

عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرکے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں