جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سنتھیا رچی نے رحمان ملک کیخلاف اپنی درخواستیں واپس لے لیں

درخواستیں واپس

اسلام آباد : سنتھیا رچی اور رحمان ملک کے درمیان صلح ہوگئی، امریکی خاتون نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرلی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرکے تمام درخواستیں خارج دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کی درخواست مسترد

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دیں تھیں۔

صلح ہونے پر رحمان ملک نے بھی اپنے مقدمات واپس لے لیئے۔

متعلقہ خبریں