جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دادو : انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، تین افراد جاں بحق

ہائی وے پر کار اور ٹرک

دادو : ذرا سی غفلت نے تین زندگیوں کے چراغ بجھا دیے۔ انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں خوف ناک ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

دادو میں انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : رائے ونڈ میں ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق

ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کی شکار گاڑی کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جارہی تھی، ٹرک ڈرائیور حادثے کے فوراً بعد فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں