جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دادو : پولیس فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، پولیس نے جرگہ کے ذریعے اپنے آپ کو بچا لیا

فائرنگ

دادو : پولیس فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر پولیس نے جرگے میں جرمانہ عائد کروا کر اپنے آپ کو مقدمے سے بچا لیا۔

دادو کی تحصیل میہڑ میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کے جانبحق ہونے کے معاملے پر دادو پولیس کی نگرانی میں بااثر مقامی وڈیرے نے انوکھا جرگہ منعقد کیا۔

جرگے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو خاتون کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور ایس ایچ او تھانہ میہڑ عبدالمنیم لاڑک سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر 32 لاکھ روپے کے جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرمانے کی رقم خاتون کے ورثاء کو 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

چند روز قبل ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون زرینہ جانوری جانبحق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مٹیاری : رشتے کے تنازعے پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

جرگے میں خاتون کے شوہر عرض محمد جانوری سمیت دادو پولیس کے دو ڈی ایس پیز اور 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے۔

واقعے بعد خاتون کے ورثاء نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف خاتون زرینہ جانوری کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور معاملے کو جرگے میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں