جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یومیہ کورونا کیسز چار ہزار سے متجاوز، شرح آٹھ اشارعیہ 16 فیصد تک پہنچ گئی

آٹھ اشارعیہ 16

اسلام آباد : کورونا وائرس کی پانچویں لہر زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، چند دنوں میں مثبت کیسز کی شرح آٹھ اشارعیہ 16 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 522 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں چار ہزار 286 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈبلیو ایچ او نے یورپ میں کورونا کے حوالے سے بڑی خبر سنادی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی، جبکہ اب تک 13 لاکھ 20 ہزار 120 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اشارعیہ 16 فیصد رہی، 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں