جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

دالبندین : تفتان اور ایران کے درمیان تجارتی مال بردار ٹرین سروس جزوی بحال

مال بردار ٹرین سروس

دالبندین : پاکستان اور ایران کے درمیان سیلابی صورتحال کے باعث معطل مال بردار ٹرین سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔

ضلع چاغی میں حالیہ بارشوں کے سبب آنے والے سیلابی ریلوں میں ریلوے ٹریک کو بڑے پیمانے پر نقصان کے باعث پاکستان ایران تجارتی مال بردار ٹرین سروس گزشتہ تین ہفتوں سے معطل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان : بارشوں سے حب ڈیم اور آشانی ڈیم بھر گئے، اموات کی تعداد 196 ہوگئی

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دالبندین سے تفتان تک ریلوے ٹریک کا 8 کلومیٹر حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، جس کی مرمت کے بعد دالبندین میں روکی گئی، چار ٹرینیں ٹریک بحال ہونے پر تفتان روانہ کردی گئیں۔

حکام کے مطابق یک مچھ میں روکی گئی ٹرین کو دالبندین جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ دالبندین اور احمد وال سیکشن کے درمیان بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔

متعلقہ خبریں