جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

زیر آب کیبلز میں ہونے والی خرابی

پی ٹی اے

پی ٹی اے سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے مصر میں ابو تلات کے قریب ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) کیبل سسٹم میں زیر آب کیبلز میں ہونے والی خرابی سے آگاہ کیا تھا

پی ٹی اے کے مطابق خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والے زیر آب کیبل سسٹم میں یہ خرابی 17 فروری کو ہوئی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا تھا کہ کیبل سسٹم کی خرابی کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروس زیادہ تر اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:سوشل میڈیا کے نئے قواعد کے خلاف ایک اور درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری

انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی کیبلز کی تعداد 6 ہے، دو کا ذکر تو اوپر ہوچکا ہے جبکہ دیگر چار میں ٹی ڈبلیو 1 (TW1)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 (SEMEWE3)، ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 5 (SEMEWE5) اور AAE1 شامل ہیں۔

ان میں سے ایس ای ایم ای ڈبلیو ای 3 محدود گنجائش میں کام کرتی ہے جبکہ دیگر 2 کی تنصیب کچھ سال قبل ہی ہوئی تھی۔

اس سے قبل اکتوبر 2019 میں پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی 2 بین الاقوامی زیرآب کیبلز میں خرابی کے نتیجے میں آن لائن سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں