جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈینیل پرل کیس : ملزم عمر شیخ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 16 فروری تک ملتوی

عمر شیخ کے وکیل

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں ملزم عمر شیخ کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس میں ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کے باوجود عدم رہائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے نکالنے اور رہائش کا انتظام کرنے کا حکم

ایڈووکیٹ جنرل نے احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا۔ سیکریٹری داخلہ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے پر عملدرآمد کریں گے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ کے وکیل محمود اے شیخ لاہور سے پیشی کے لیے نہیں آسکے، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا پر سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں