جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈینیل پرل کیس : ملزمان کی عدم رہائی کیخلاف درخواست، سماعت 13 جنوری تک ملتوی

سماعت 13

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کی درخواست پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس ملزمان کی بریت کے باوجود عدم رہائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، محکمہ داخلہ اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی آرڈر کے باوجود ملزمان کو کیوں رہا نہیں کیا جارہا؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ملزمان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ ملزمان کی جانب سے دائر درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینیل پرل قتل کیس: عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کو رہا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست

اے جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہورہی ہے۔ ملزمان کی نظر بندی اور اور بریت کے خلاف اپیل معاملات الگ الگ ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مگر اب ہمارے سامنے توہین عدالت کی درخواست ہے۔ اے جی سندھ نے کہا کہ ہم یہاں نظر بندی کے احکامات کا دفاع کررہے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تمام عدالتی آرڈر کی نقول پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں