جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ڈینیئل ریڈ کلف کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

بھیک

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز "ہیری پوٹر” کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈ کلف کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی۔

ڈینیئل ریڈ کلف نے بی بی سی کے ایک شو میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں نیو یارک کی ایک دکان کے باہر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کیوں کہ اس دوران میری گرل فرینڈ دکان کے اندر موجود تھی۔

Image result for daniel radcliffe

اداکار نے یہ بھی کہا کہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے میں سر پر ہوڈی اور جسم پر بڑا سا کوٹ پہنا ہوا تھا، اس دوران میں گھٹنوں کے بل بیٹھا اور کتے کو سہلا کر حرارت دینے لگا اس وقت میں نے دیکھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑا شخص مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔ پھر وہ آگے بڑھا اور میرے کاندھے پر 5 ڈالر رکھے اور کہنے لگا کہ کافی خود خرید لینا۔

یہ بھی پڑھیں: میری کامیابی کے پیچھے بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے، ہمایوں سعید

ہیری پوٹر کے مرکزی اداکار نے کہا کہ وہ لمحہ میرے لیے چونکا دینے والا تھا کیوں کہ میں مداحوں کے پہچاننے کی وجہ سے کم شیو کرتا ہوں اور اسی وجہ سے وہ شخص مجھے بے گھر اور بھکاری سمجھ بیٹھا تھا تاہم بھیک ملنے پر مجھے اس وقت احساس ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

Image result for daniel radcliffe

واضح رہے کہ مشہور زمانہ فلم "ہیری پوٹر” کے مرکزی کردار "ہیری” سے شہرت پانے والے اداکار ڈینیل ریڈ کلف اس فلم سیریز سمیت کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت ہیری پوٹر سیریز سے ہی ملی۔

متعلقہ خبریں