جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی، ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے ستلج

اوکاڑہ : دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی، ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اوکاڑہ میں دریائے ستلج ، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں تیس افراد سوار تھے، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کشتی میں سوار افراد کا تعلق ہیڈ سلیمانکی اور حویلی لکھا سے ہے۔ متاثرہ افراد معمول کے مطابق کھیتی باڑی کے لیے دریا عبور کرکے کچے میں جا رہے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : راجن پور : دریا میں کشتی ڈوب گئی، 10 افراد لاپتہ، 20 زندہ نکال لیئے گئے

کشتی پر دریا پار جنازے میں شرکت کیلئے جانے والے بھی درجن بھر سوار ہوئے۔ ضرورت سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر کشتی کا بیلنس بگڑا اور وہ دریا میں الٹ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے آپریشن کرکے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکو آپریشن بھی تاحال جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کشتی پر خواتین اور بچے بھی سوار تھے، جبکہ چند موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان بھی لوڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں