جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

’’تاریک انصاف‘‘ کو پی ایس 70 ماتلی کے لیے امیدوار بھی نہ مل سکا : ناصر شاہ

کو پی ایس 70 ماتلی

کراچی : ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے بونے سیاستدان پارٹی کو پی ایس 70 ماتلی کے لیے امیدوار بھی نہ لاسکے۔

وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  رنگ روڈ کے رنگ ماسٹر کی پارٹی کو پی ایس 70 ماتلی کے لیے امیدوار بھی نہ مل سکا۔  سندھ میں بونے سیاستدان روز ٹی وی پر آکر جو اپنے قد سے زیادہ اچھلتے ہیں، تاریک انصاف کا امیدوار بھی نہ لاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ کا آغاز

انہوں نے کہا کہ تاریک انصاف اور بدین سے انقلاب کا آغاز کرنے کے دعوے کرنے والے آج مولانا صاحب کے امیدوار کو ووٹ دینے جا رہے ہیں۔  سانگھڑ، ملیر، بلدیہ ٹاؤن کے بعد ماتلی کی عوام ان کٹ پتلیوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بھرپور جواب دیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی این اے 249 کے بعد ماتلی میں بھی مخالفین کو مات دیگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ترقی کا نظریہ سرخرو ہو گا۔ مخالفین ماتلی کے ضمنی انتخاب کے اعلان سے پہلے ہی اپنی شکست کو بھانپ کر راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔  اب تو محض رسمی کارروائی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں