جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دس سال قومی ٹیم سے دور رہنا بہت مشکل تھا، فواد عالم

دس سال

کراچی: فواد عالم نے کہا کہ دس سال قومی ٹیم سے دور رہنا بہت مشکل تھا، واپسی ڈیبیو کی طرح ہے یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔

قومی کرکٹر فواد عالم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دس سال قومی ٹیم سے دور رہنا بہت مشکل تھا، واپسی ڈیبیو کی طرح ہے یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز یادگار بنانے کے لیے پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، فواد عالم بھی ٹیم کا حصہ

فواد عالم نے کہا کہ عوامی توقعات کا دباؤ تو ہوگا مگر اپنی سو فیصد پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فواد عالم کو ڈومیسٹک کا پلئیر قرار دیا تھا فواد عالم نے جواب میں انضمام الحق کو لیجنڈ کہہ کر جواب دینے سے گریز کیا۔

فواد عالم نے ون ڈے میں واپسی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں