جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈسکہ ضمنی انتخاب : اسلحہ لے کر گھومنے پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے نو کارکنان گرفتار

اسلحہ لے کر گھومنے

ڈسکہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ لے کر گھومنے پر نو کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پی ٹی آئی کارکنان کے ڈیرے پر فائرنگ کی، جس کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ 6 مسلح ملزمان امجد، صفدر اور سلیم عرف کالا اپنے نامعلوم افراد کے ہمراہ فائرنگ کرتے رہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 75 ڈسکہ : ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ کا آغاز، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

دوسری طرف تھانہ ستراہ پولیس نے ڈسکہ این اے 75 میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود اسلحہ لے کر گھومنے پر نو کارکنان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کو رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے دہشت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے افراد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں