جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈسکہ الیکشن؛ ن لیگ واویلا نہ مچائیں، نتائج کو تسلیم کریں: فردوس اعوان

ن لیگ واویلا

لاہور: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے الیکشن نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے، ن لیگ واویلا نہ مچائیں اور نتائج کو تسلیم کریں۔ اگر ہمت ہے تو آجائے دوبارہ ہم سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد میں ہونے والا الیکشن ن لیگ کو صاف اور شفاف دکھائی دیا، جہاں شکست ہوئی وہاں انہیں دھاندلی نظرآئی۔ ن لیگ نے الیکشن کی بجائے ہمیشہ سلیکشن پر توجہ رکھی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے الیکشن نے ن لیگ کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے، ڈسکہ شہر سے گدی نشینی کا دھوم سے جنازہ نکلا، ن لیگ کے اندر نہ ظرف ہے اور نہ ہی جرات۔ جعلی راجکماری نے اپنی فتح کا اعلان بھی کردیا، 337 پولنگ اسٹیشن تک جعلی راجکماری کو یقین تھا کہ وہ جیت چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں رانا ثناء اللہ ڈیتھ اسکواڈ لیکر نکلے، 20 حلقوں کو لیکر آر او پر تحفظات کا اظہار کیا، آر او کا ن لیگ کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا ہم نے بے نقاب کیا۔ ن لیگ کی قیادت آر او کے دفتر موجود تھی، گوند کے اندر ایک ہی خاندان کے تین بھائیوں پر گولیاں برسائیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اہم رکن ہے، جہانگیر ترین کا اثرورسوخ اور ووٹرز سے ذاتی تعلق بھی ہے۔ انکوائری کمیشن میں کسی نے بھی ان کو ملزم قرار نہیں دیا، جہانگیر ترین کمیشن کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک آر او سندھ میں ہے جس نے حلیم عادل شیخ کو اٹھوایا، ن لیگ واویلا نہ کریں اور نتائج کو تسلیم کریں۔ اگر ہمت ہے تو آجائے دوبارہ ہم سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 پولنگ اسٹیشن وہ ہے جن کے نتایج تاخیرسے آئے، اپوزیشن نے 20 پولنگ اسٹیشن کو رپول کی ڈیمانڈ کی۔ میں چیلینج کرتی ہوں ن لیگ والوں کو ان یوسی میں 90 فیصد پولنگ نہیں ہوئی، پرویز رشید 95 لاکھ کا نادہندہ ہے، پرویز رشید بتائے کہ 95 لاکھ روپے کہاں سے آئے، مریم نواز نے گروہ پر 95 لاکھ نچھاور کیے۔

متعلقہ خبریں