جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بیٹی پر حملہ، باپ نے انتقام کی آگ میں کیکڑے کو زندہ کھالیا

کیکڑا

زجیانگ: چین میں ایک شخص اپنی بیٹی کا انتقام لینے کے لیے کیکڑے کو زندہ کھالیا۔

چین کے صوبے زجیانگ میں 39 سالہ لیو نامی شخص پیٹ اور کمر کی شدید تکلیف کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں کو اس کی بیماری کی وجہ سمجھ نہیں آئی، اسپتال میں داخلے کے مریض کے سینے، جگر، معدے اور نظام ہاضمہ میں مسائل دریافت ہوئے تھے۔

مگر ڈاکٹروں کو سمجھ نہیں آیا کہ آخر ان مسائل کی وجہ کیا ہے اور انہوں نے مریض سے کئی بار پوچھا کہ اس نے کوئی غیرمعمولی چیز تو نہیں کھائی یا کوئی بھی ایسی چیز جو الرجی کا باعث بن جائے، مریض نے ہر بار یہی جواب دیا کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کھایا۔

مگر پھر مریض کی بیوی کو یاد آیا کہ لیو نے چند ماہ پہلے ایک کیکڑے کو زندہ کھالیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ پینے والا کیکڑا سوشل میڈیا پر وائرل

مریض نے اس حوالے سے ڈاکٹروں کو بتایا کہ ‘ایک چشمے کے قریب میری بیٹی پر ایک چھوٹے کیکڑے نے حملہ کیا تھا، جس پر مشتعل ہوکر میں نے اسے اٹھا کر کھالیا’َ۔

یہ بات معلوم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کے خون کے ٹیسٹ کیے اور پھر انہیں معلوم ہوا کہ انتقام لینے کی اس کوشش کے باعث وہ 3 مختلف پیراسائیٹ انفیکشنز کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے پیٹ میں موجود دانتوں سے شور مچانے والا کیکڑا دریافت

رپورٹس کے مطابق تشخیص کے بعد لیو کی حالت بہتر ہورہی ہے مگر اسے اب بھی کئی ماہ تک علاج کرانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں