جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ڈی سی راولپنڈی کی پی ٹی آئی کو صرف ایک دن کے دھرنے کی مشروط اجازت

ڈی سی راولپنڈی

اسلام آباد : ڈی سی راولپنڈی نے 56 شرائط کے ساتھ ایک دن کے جلسے کی اجازت دی ہے۔

ڈی سی روالپنڈی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو آمد کے پیش نظر 26 کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہوگا۔ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، جلسہ میں آمد روانگی مقررہ روٹس کے علاوہ نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چئیرمین جوائنٹ چیفس مقرر

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیج پر بلٹ بروف روسٹرم ہونا چاہیے۔ اسلحہ کی نمائش، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف تقاریر نہیں ہوں گی۔ مذہبی جذبات ابھارنے اور کسی گروہ کے خلاف بات نہیں ہوگی۔ لاؤڈ اسپیکر کا مخصوص وقت میں ہی استعمال ہوگا۔

عوام کی آمد و رفت کے دوران تلاشی ہوگی۔ اسٹیج پر موجود مقررین کے نام اور دیگر تفصیلات قبل ازوقت انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں