جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مردہ قرار دیا گیا شخص ایک رات مردہ خانے میں گزار نے کے بعد دوبارہ زندہ۔

dead-man-resurrected-after-spending-time-in-a-morgue
بھارت میں ٹریفک حادثے کے بعد مردہ قرار دیا گیا شخص ایک رات سرد خانے میں گزار نے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے مشرق میں واقع شہر مراد آباد میں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد سری کیش کمار کو تشویشناک حالت میں کلینک لے جایا گیا۔

سری کیش کمار کو نجی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا اور پھر جمعہ کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ ایمرجنسی میڈیکل افسر نے ان کا معائنہ کیا تھا اور ان میں زندگی کے کوئی آثار نظر نہ آنے پر مردہ قرار دیا تھا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی اور لاش کو مردہ خانے کے فریزر میں رکھا گیا جہاں 6 گھنٹے بعد اس شخص کے اہلخانہ ہسپتال پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اڑنے والے ڈائنوسار واپس آگئے؟ ویڈیو دیکھیں

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ایک پولیس ٹیم اور اس کا خاندان پوسٹ مارٹم کے لیے کاغذی کارروائی شروع کرنے کے سلسلے میں آیا تو وہ شخص زندہ پایا گیا۔

راجندر کمار نے کہا کہ 45 سالہ نوجوان کا مزید علاج چل رہا ہے لیکن وہ ابھی تک کوما میں ہیں، تاہم ان کا زندہ ہونا حیرت انگیز بات ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے بی پی لائیو کے مطابق مرادآباد کے چیف سپرنٹنڈنٹ آفیسر ڈاکٹر شیو سنگھ ایمرجنسی میڈیکل افسر نے رات 3بجے مریض کو دیکھا تو اس کی دل کی دھڑکن نہیں تھی، انہوں نے کئی مرتبہ مریض کا معائنہ کیا جس کے بعد اسے مردہ قرار دیا گیا البتہ صبح پولیس ٹیم اور اہلخانہ کو وہ زندہ حالت میں ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ زندہ شخص کو مردہ کیسے قرار دیا گیا کیونکہ ہماری ترجیح زندگی بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں