جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگوانے کیلئے 22 جون تک کی ڈیڈ لائن

اہلکاروں کو ویکسین

پشاور : صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگوانے کے لیئے ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

ایس ایس پی آپریشن پشاور کی جانب سے پولیس اہلکاروں و افسران کو کورونا ویکسینیشن لگوانے کے لیے وارننگ جاری کردی۔ جاری نوٹیفیکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رواں ماہ 22 جون تک تمام اہلکار کورونا ویکسین لگوالیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کٹ اور کمیشن نہ ہونے پر ویکسین نہیں خرید رہی ہے : حلیم عادل شیخ

ویکسین سے متعلق ایس پی ہیڈ کوارٹر کو پروفارما کے تحت معلومات جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ڈیڈ لائن کے بعد ویکسین نہ لگانے والے اہلکَاروں کخلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں