جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں کورونا سے اموات میں کمی نہ آئی، مزید 131 افراد زندگی سے محروم

مزید 131 افراد

اسلام آباد : 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 131 افراد جان سے چلے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 5 ہزار 112 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 131 افراد موت کی نیند سو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے کورونا ویکسین لانے والا تیسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 20 ہزار 823 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 41 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں